Popular Posts

Friday, 22 February 2013

پگلی پھولوں سے نفرت اور پتھر سے محبت کرتی ہے

نازک نازک ہاتھوں سے
پھولوں کو چُننے والی
اک پاگل سی لڑکی
جانے کس پتھر سے دل لگا بیٹھی
کہ
اب روز پھولوں کو چُنتے ہوئے
ہاتھوں کو زخمی کرتی ہے
پھر ان پھولوں پر سے کسی کے گزرنے کے انتظار میں
گھنٹوں رستے میں بیٹھی

خالی خالی نظروں سے خالی راہ کو تکتی ہے
پگلی پھولوں سے نفرت اور پتھر سے محبت کرتی ہے

2 comments: