Popular Posts

Tuesday, 13 May 2014

تمہارے نام کے حرفوں سے بہتر حرف ابجد میں نہیں ہے




تمہارے نام کے حرفوں سے بہتر حرف
ابجد میں نہیں ہے۔ ۔ ۔
نجانے کب سے یہ موسم ستاوں کی طرح
دھرتی کے سینے پر فروزاں ہیں۔ ۔ ۔
مگر ان کی نگاہوں نے
تمھارے وصل کے لمحوں سے بہتر وقت دیکھا ہے،
نہ سوچا ہے۔ ۔
ہوا نے منظروں پر آج تک جو کچھ بھی لکھا ہے
تمہارا نام لکھا ہے ۔ ۔
خلا میں ٹوٹتے تارے
تمہارے بام سے گزریں تو رکنے کو مچلتے ہیں۔ ۔ ۔
تمہارے خواب سے روشن منارے
وقت کے دریاۓ بے حد میں نہیں ہیں۔ ۔ ۔
تمہارے نام کے حرفوں سے بہتر حرف
ابجد میں نہیں ہے۔ ۔ ۔

No comments:

Post a Comment